مزید دیکھیں

مقبول

پہلگام حملہ:وزیر اعلیٰ کرناٹکا نے بھارتی سکیورٹی کی ناکامی قرار دیدیا

بھارتی ریاست کرناٹکا کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے بھی مقبوضہ...

میری پہچان پاکستان کی کمیٹیوں کے اجلاس ، موجودہ حالات کا جائزہ

ملک بھر میں میری پہچان پاکستان کے زیرِ اہتمام...

اوچ شریف چمک اٹھا، بلدیہ ورکس کی جانب سے صفائی مہم زور و شور سے جاری

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) اوچ شریف کے...

لنڈی کوتل: کمانڈنٹ خیبر رائفل کا شہید کے یتیم بچوں کے لیے مالی و تعلیمی امداد کا اعلان

لنڈی کوتل (باغی ٹی وی رپورٹ) پاک افغان سرحدی کشیدگی کے دوران 4 مارچ کو افغان فورسز کی فائرنگ سے باچا مینہ کے مقامی شہری حیات شیر شہید ہو گئے تھے۔ شہید کے پسماندگان میں بیوہ اور 4 بیٹیاں شامل ہیں جو پہلے سے غربت کا شکار تھے۔ کمانڈنٹ خیبر رائفل کرنل عاصم عزیز کیانی نے شہید کے خاندان کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے اہم اقدامات اٹھائے۔

کمانڈنٹ نے یتیم بچوں کو خیبر رائفل مس میں ظہرانے پر مدعو کیا، ان کے ساتھ کھانا کھایا، ایک گھنٹہ گپ شپ کی، اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے خاندان کو تسلی دیتے ہوئے ایک لاکھ روپے نقد مالی امداد دی۔ شہید کی دو بیٹیوں کو خیبر رائفل کے تعلیمی و تربیتی مرکز (KITE) میں ہنر سکھانے کے لیے داخل کیا گیا، جبکہ ایک بیٹی کو ایف سی پبلک سکول لنڈیکوتل میں مفت تعلیم کے لیے داخلہ دیا گیا۔ بچیوں کے لیے لنڈیکوتل سے باچا مینہ تک آمدورفت کے لیے گاڑی کا بندوبست بھی کیا گیا۔

کمانڈنٹ نے شہید پیکج کے لیے سفارشات ڈی سی خیبر بلال شاہد راو کو ارسال کیں اور شہید کے ماسٹر ڈگری ہولڈر بھائی کو سرکاری ملازمت دلوانے کا عزم کیا۔ انہوں نے یتیم خاندان کو یقین دلایا کہ خیبر رائفل ان کی مکمل سرپرستی کرے گی اور انہیں محرومی کا شکار نہیں ہونے دیا جائے گا۔

شہید کے یتیم بچوں نے کمانڈنٹ خیبر رائفل کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ ان کی مشکلات کا ازالہ کیا گیا، جو وہ تاحیات یاد رکھیں گے۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں