لنڈی کوتل ،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری کی رپورٹ)اپنے حلقے کی عوام کے لئے ساڑھے سات ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے لایا ہوں: سابق ایم پی اے شفیق شیر آفریدی
ضلع خیبر کے انتخابی حلقے پی کے 69 کے امیدوار اور سابق ایم پی اے شفیق شیر آفریدی نے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے اپنے حلقے کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کم وقت میں عملی اقدامات کئے ہیں اور اپنی عوام کے لئے ساڑھے سات ارب روپے کے بڑے ترقیاتی منصوبے لایا ہوں۔
وہ لنڈی کوتل کے علاقہ شیخمل خیل میں انتخابی مہم شروع کرنے کے سلسلے میں منعقدہ عوام جلسے سے خطاب کررہے تھےِ ، ان کا کہنا تھا کہ دو سال کورونا کی وجہ سے حکومت کچھ نہیں کرسکی اور اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی عوام کی خدمت کی ہےَ
ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کو چیلنج کرتا ہوں اور مخالفین کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں کہ مجھ سے زیادہ ترقیاتی کام دکھائیں ، انھوں نے کہا کہ اپنے علاقہ کی عوام کے لئے دن رات کام کیا اور اس حلقے کی عوام کے ساتھ ہروقت موجود ہوتا ہوں،
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد اکثر عوامی نمائندے غائب ہوجاتے ہیں لیکن ہمارے مشران تاج محمد آفریدی اور شاہ جی گل آفریدی ہروقتِ، دن رات عوام کی خدمت میں ہوتے ہیں اور انھوں نے علاقے کی عوام کو کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑاَ ۔
انھوں نے الزام لگایا کہ ان کے حلقے کی عوام سے مسلسل جھوٹ بولا گیا اور سابق عوامی نمائندوں نے اس علاقہ کی ترقی کی لیے کچھ بھی نہیں کیا
واضح رہے کہ الحاج کاروان کے روح رواں سینیٹر تاج محمد آفریدی نے لنڈی کوتل سے کل بروز پیر ِ 15 جنوری سے باقاعدہ طور پر الیکشن مہم شروع کرتے ہوئے عوامی اجتماع سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم عوامی خدمت پر یقین ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ کا سہارا لیکر عوام کو گمراہ کیا جاتا ہے اور ہم عملی عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ ہم الحاج کاروان کے نمائندے اور مشران ہروقت اپنے حلقہ کی عوام کی خدمت میں پیش پیش ہوتے ہیں۔
اس سے پہلے عوامی جلسہ سے مقامی مشران زرینِ شینواری، الحاج کاروان کے نمائندوں حاجی احمد شاہ شینواریِ ، چیرمین شاہ خالد شینواری، اصغر شینواریِ، شاہ حسین آفریدی و دیگر مشران نے بھی تقاریر کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ الحاج کاروان کے مشر تاج محمد نے اس علاقہ کی عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہےَ ِ ان کا کہنا تھا کہ اس علاقہ کی عوام کو دنیا کے کسی کونے میں بھی تکلیف پہنچی تو تاج محمد آفریدی نے ان کی خدمت کی اور مسئلہ حل کیاَ ۔
انھوں نے اس علاقہ کے کئی افراد جو باہر ممالک میں فوت ہوگئے تھےِ ِ، کے حوالے سے کہا کہ ان تمام کی میتوں کو پاکستان لانے میں اور مالی تعاون کرنے میں تاج محمد آفریدی نے عملی کردار ادا کیا اور چند دنوں میں ان جاں بحق افراد کی میتیں لنڈی کوتل پہنچا دی گئیں
خیال رہے کہ ضلع خیبر کے این اے 27 سے الحاج کاروان کے مشر،سابق پارلیمانی لیڈر سابقہ فاٹا اور تحریک اصلاحات پارٹی کے بانی شاہ گل آفریدی اور پی کے 69 سے ان کے بھتیجے سابق ایم پی شفیق شیر آفریدی پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔








