لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)قبائلی کھلاڑیوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی، نیشنل چیمپئن شپ میں تعاون کا وعدہ

ضلع خیبر ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر نصیب شاہ شینواری کی قیادت میں مرجڈ اضلاع کے سپورٹس ایسوسی ایشنز کے نمائندوں اختر رسول شینواری اور منظور علی شینواری نے ضم اضلاع کے ڈایریکٹر سپورٹس راضی اللہ بیٹنی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں قبائلی کھلاڑیوں کو درپیش مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔

ڈایریکٹر سپورٹس راضی اللہ بیٹنی نے کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے لاہور میں ہونے والی نیشنل چیمپین شپ میں قبایلی کھلاڑیوں کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

نصیب شاہ شینواری نے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور بہترین کارکردگی کو اجاگر کرتے ہوئے لنڈی کوتل میں انڈور سپورٹس فیسیلیٹی کے قیام کا مطالبہ بھی کیا۔

خیبر پختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما کفایت اللہ اور سینئر ٹیبل ٹینس کوچ ابصار نے قبائلی کھلاڑیوں کے مسائل پر گہرائی سے گفتگو کی اور کھلاڑیوں کو ہر سطح پر تعاون فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

کفایت اللہ نے کہا، "قبائلی ٹیبل ٹینس کھلاڑی ہمارے فخر ہیں، ہم انہیں مکمل تعاون فراہم کریں گے تاکہ وہ مختلف سپورٹس ایونٹس میں حصہ لے کر قوم و ملک کی نمائندگی کر سکیں۔

Shares: