لنڈی کوتل (باغی ٹی وی رپورٹ) پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن (PIHRO) کے ضلعی خیبر کے ایگزیکٹو ممبر ربی خان آفریدی نے کہا ہے کہ انہیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے وہ ایک اعزاز ہے، جس پر وہ تنظیم کے تمام عہدیداران کے شکر گزار ہیں۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب لنڈی کوتل (رجسٹرڈ) میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ سستے انصاف کی فراہمی، علاقائی مسائل کے حل، اور بنیادی انسانی حقوق کی بحالی کے لیے دن رات محنت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ PIHRO کے اعتماد کو ہرگز ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور تنظیم کے قوانین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے نبھائیں گے۔ ربی خان آفریدی نے زور دیا کہ وہ ہیومن رائٹس وائلیشن کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں گے اور خاص طور پر علاقے میں تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کے فقدان پر حکومت کی توجہ مبذول کرواتے رہیں گے تاکہ عوام کو ان کے جائز حقوق دلائے جا سکیں۔

Shares: