لنڈیکوتل:ناجائز ٹیکسز کا نفاذ ،تاجر برادری وکسٹم کلیرنس ایجنٹس نے پہیہ جام ہڑتال کی کال دے دی

لنڈیکوتل(باغی ٹی وی رپورٹ )ناجائز ٹیکسز کا نفاذ ،تاجر برادری وکسٹم کلیرنس ایجنٹس نے پہیہ جام ہڑتال کی کال دے دی

آل طورخم کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر ایمل شینواری،ٹرانسپورٹ یونین صدر عظیم اللہ شینواری ،طورخم ایجنٹس کے سینئر نائب صدر شاہجہان شینواری، نائب صدر عامر شینواری، مشیر عمر شینواری سمیت سینیئر و جونیئر کسٹم ایجنٹس نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے یکم جولائی کو ایس آر او نمبر 297 کو لاگو کیا گیا ہے جس میں امپورٹ فریش فروٹ اور سبزیوں پر ناجائز ٹیکسز کا نفاذ کیا گیا ہے جس کو ہم یکسر مسترد کرتے ہیں اور اس کے خلاف پہیہ جام ہڑتال سمیت موثر احتجاج کرینگے کیونکہ مذکورہ ٹیکسز جس میں تقریباً 4 گنا اضافہ کیا گیا ہے کاروبار ختم کرنے کے مترادف ہے

انہوں نے کہا کہ TAD( ٹمپریری ایڈمیشن ڈاکومنٹس) پالیسی میں ہمیں سخت مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ یہاں پر ان کا نہ متعلقہ دفتر ہے جو ڈرائیورز کو رجسٹریشن پراسس کے حوالے سے سہولیات دیں بلکہ پشاور میں ایک اہم میٹنگ کے دوران ہمارے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا کہ TAD رجسٹریشن طورخم میں ہی کی جائیگی چونکہ اب طورخم بارڈر پر دونوں طرف سے سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں کھڑی ہیں جس کی وجہ سے کاروبار بری طرح متاثر ہے جبکہ گاڑیوں کا کرایہ دوگنا ہو گیا ہے

آخر میں انہوں نے وزیراعظم، آرمی چیف، وزیر خزانہ، ایف بی آر چئیرمین ودیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ ایف بی آر نے جو ایس آر او نمبر 1501جاری کیا ہے اس کو معطل کرکے ایس آر او 297 کو لاگو جائے

اس مسئلہ کو فی الفور حل کرکے پاک افغان دو طرفہ تجارت کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

Leave a reply