لنڈی کوتل،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری کی رپورٹ)میڈیا اور صحافیوں کا معاشرتی اصلاح ،مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے، عدنان قادری
پاکستان تحریک انصاف پی کے 69 خیبر ون کے نامزد امیدوار اورپاکستان تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ نور الحق قادری کا بھتیجا اور قاری خاندان کے چشم و چراغ علامہ عدنان قادری کا لنڈی کوتل پریس کلب آمد، اس موقع پر انھوں نے نو منتخب صدر شاہ رحمان شینواری کو مبارکباد دی .

ان کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف اور تنظیم اہلسنت و الجماعت کے رہنماء اور کارکنان بھی موجود تھے .اس موقع پر نومنتخب صدر شاہ رحمان شینواری نے ان کا شکریہ ادا کیا اور لنڈی کوتل پریس کلب آنے پر خوش آمدید کہا۔ علامہ عدنان قادری نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ و کان ہے جن کے مثبت کردار سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ،

ان کا کہنا تھا کہ ہم ان صحافیوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پریس کلب عمارت تعمیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا ، اگر منتخب ہوا تو صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے عملی کوششیں کرو گا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت اس وقت قید وبند کی صعوبتیں برداشت کر رہی ہے لیکن عمران خان اب بھی عوام کے دلوں میں موجود ہیں اور الیکشن ہم جیت کر دکھائیں گے۔

Shares: