لنڈی کوتل:زمین تنازعہ،مخالف فریق عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہا ہے،فریق اول کی پریس کانفرنس

اگر خدانخواستہ اس میں کوئی خون خرابہ یا جو بھی نقصان ہوا تو اس کا ذمہ دار انچارج ڈی آر سی ہوگا.

لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)زمین تنازعہ،مخالف فریق عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہا ہے،فریق اول کی پریس کانفرنس

لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امین سید خوگہ خیل کنڈوخیل، خیراللہ، زاہد خان، سلیمان اور رحمان علی نے کہا کہ سول عدالت لنڈی کوتل میں ہمارے مخالف فریق زری محمد ، بختر علی اور تکبیر اللہ کے ساتھ امین سید بنام بختر وغیرہ کے ساتھ زمینی تنازعہ جو علاقہ دلخاد میں خسرہ نمبر 979,981. اور 1388 پر 2021 سے کیس چل رہا تھا جو مذکورہ فریق کی مرضی سے عدالت نے ہمیں کیس ڈگری کیا

انہوں نے کہا کہ مذکورہ فیصلہ کے بعد مخالف فریق نے ہماری زمین پر تعمیراتی کام شروع کیا اور جائیداد قبضہ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد ہم نے اپنی زمین کی بقیہ حصہ پر کام شروع کیا ،جس کے بعد انہوں نے ہمارے خلاف لنڈی کوتل ڈی آر سی میں درخواست جمع کی اور ڈی آر سی انچارج نے ہمیں حاضر کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ یہ کیس عدالت میں چل رہا ہے، جس کی وجہ سے ہم ڈی آر سی میں کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے میں امن کی خاطر فریقین سے ضمانت کے دس لاکھ اور نقد ایک لاکھ روپے جمع کرتے ہیں جو ہم نے بروقت جمع کرائے اسی دوران مخالف فریق نے ہماری زمین کے باقی حصہ پر بھی دیوار تعمیر کرلی،

انہوں نے کہا کہ ہم ڈی آر سی انچارج ایڈیشنل ایس ایچ او تیمور شینواری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ متنازعہ دیوار کو گرایا جائے اور مخالف فریق سے ضمانتی رقم لیکر ہمارے حوالے کریں بصورت دیگر ہم اپنی زمین پر کام شروع کرینگے اور اگر خدانخواستہ اس میں کوئی خون خرابہ یا جو بھی نقصان ہوا تو اس کا ذمہ دار انچارج ڈی آر سی ہوگا.

Leave a reply