نوبی شہر رفح میں مزاحمت کاروں کے بارودی سرنگ حملے میں ایک میجر سمیت 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ واقعہ صبح کے وقت جنینہ محلے میں پیش آیا۔ فوجی ترجمان کے مطابق صبح 9 بجکر 30 منٹ پر ایک D9 بکتر بند بلڈوزر راستہ صاف کر رہا تھا جس کے پیچھے دو فوجی گاڑیاں چل رہی تھیں۔ ان میں سے ایک گاڑی سڑک کے کنارے بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا۔
رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک میجر اور 3 کیڈٹس شامل تھے، جنہیں بعد از مرگ لیفٹیننٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ زخمی ہونے والے 3 فوجیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔
پاکستان کرکٹ تباہ،چن چن کر نکمے بھرتی،پی سی بی سرکس، سر شرم سے جھک گئے
ٹی20 ایشیاء کپ: سری لنکا سے شکست کے بعد افغانستان ٹورنامنٹ سے باہر
جماعت اسلامی کا غزہ چلڈرن مارچ، حافظ نعیم کو 30 لاکھ کا چیک پیش