لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 306 کا غائب ہونے والا پہیہ بالآخر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مل گیا-
باغی ٹی وی :پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ یہ پہیہ ایئرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے قریب، اسپہانی ہینگر کے پاس پایا گیا ایئرپورٹ کے وہیل شاپ ٹیکنیشنز نے گراؤنڈڈ بوئنگ 777 طیارے کے لینڈنگ گیئر کے قریب پڑے 320 طیارے کے ٹائیر کی نشاندہی کی،پہیے کی علیحدگی کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم اس غیرمعمولی واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ اس کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں متحد ہونا ہوگا، عظمیٰ بخاری
واضح رہے کہ کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 306 نے ایک پہیے کے ساتھ بحفظت لینڈنگ کی تھی ،ابتدائی تحقیقات کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ پہیہ کراچی رن وے پر ممکنہ فاڈ یا کسی اور بیرونی عمل سے پہیہ متاثر ہوا ہو-
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارے کی لینڈنگ محفوظ رہی، اور جہاز کے ڈیزائن میں ایسی ممکنہ صورتحال کو مدنظر رکھا جاتا ہے تاکہ پرواز کے دوران کسی قسم کا خطرہ نہ ہو تاہم اس واقعے کی گہرائی سے چھان بین کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور فضائی حادثات کی تحقیقات کرنے والے بورڈ نے انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈیرہ غازی خان: ماحول دوست زراعت پر تربیتی پروگرام مکمل، کسانوں میں اسناد تقسیم