ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بلے باز برائن لارا کا ٹیسٹ کرکٹ میں 400 رنز بنانے کا 21 سالہ ریکارڈ ایک بار پھر ٹوٹنے سے محفوظ رہا۔
جنوبی افریقہ کے قائم مقام ٹیسٹ کپتان ویان ملڈر نے زمبابوے کے خلاف 367 رنز کی شاندار اننگز کے بعد حیران کن طور پر اننگز ڈیکلیئر کر دی۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا پانچواں سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔بلاوائیو میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ویان ملڈر نے 297 گیندوں پر ٹیسٹ کرکٹ کی دوسری تیز ترین ٹرپل سنچری مکمل کی۔ کھانے کے وقفے تک ان کا اسکور 367 رنز تک پہنچ چکا تھا، جس کے بعد برائن لارا کا 400 رنز کا عالمی ریکارڈ خطرے میں نظر آنے لگا۔
تاہم لنچ بریک کے بعد ویان ملڈر نے اننگز ڈیکلیئر کر دی، جس نے کرکٹ حلقوں میں حیرت کی لہر دوڑا دی۔
پروٹیز کپتان کے اس فیصلے پر سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں، مبصرین اور شائقین کی جانب سے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ جنوبی افریقی اسپنر تبریز شمسی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا: ’’ملڈر یہ آپ نے کیا کیا؟ ٹیسٹ کا صرف دوسرا دن تھا، 400 کا ریکارڈ توڑنا چاہیے تھا۔‘‘
پی ٹی آئی کے الزامات،الیکشن کمیشن کا ردعمل سامنے آگیا