لڑکی سے لڑکا بننے کی خواہش ، عدالت نے حکم جاری کردیا

0
21

لڑکی سے لڑکا بننے کی خواہش ، عدالت نے حکم جاری کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے ایک ایسے عجیب کیس پر حکم نامہ جاری کیا ہے جو اپنی نوعیت کامنفرد کیس ہے. عدالت نے لڑکی کی جنس تبدیل کرواکرلڑکابننےکےلئےکیس کی سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالت نےچیف سیکرٹری پنجاب اورسیکرٹری صحت سمیت دیگرفریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس جواد حسن نے صبا نامی لڑکی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ جنس تبدیل کروانے کا معاملہ حساس ہےٹرانسجینڈر پرسنز ایکٹ کے تحت کسی کو بھی جنس تبدیل کروانے کی اجازت ہے۔

تحریری حکم میں ہدایت کی گئی کہ سرکاری وکیل آئندہ سماعت پرعدالت کی معاونت کرے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر چیف سیکرٹری پنجاب اورسیکرٹری صحت کوجواب جمع کروانے کا حکم بھی دیا

Leave a reply