لڑکی کی بازیابی سے متعلق کیس،آئی جی عدالت پیش،سپریم کورٹ نے حکم دے دیا

0
36

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں اسلام آباد سے لڑکی کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

لڑکی کی عدم بازیابی اور آئی جی اسلام آباد کی عدم پیشی پر سپریم کورٹ نے اظہار برہمی کیا،سپریم کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو 15 منٹ میں طلب کیاجسٹس منظو رملک نے استفسار کیا کہ آئی جی کیوں پیش نہیں ہوئے؟ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ وزیر داخلہ نے پولیس لائن آنا تھا اس لیے نہیں آسکے، جس پر عدالت نے کہا کہ وزیر کے آنے کا کیا مطلب ہے کہ آئی جی عدالت نہ آئے؟

عدالت کی طلبی کے بعد آئی جی اسلام آباد سپریم کورٹ میں پیش ہوئے،اور بیان دیا کہ لڑکی بازیاب نہ ہوسکی گھروالوں کے نامزدگی کے بعد 4 ملزمان گرفتار ہوئے،عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک مغویہ کو بازیاب کرایا جائے،

سپریم کورٹ نے لڑکی بازیابی سے متعلق کی سماعت6 جنوری تک ملتوی کردی

Leave a reply