پنجاب یونیورسٹی میں لڑکی کو چھیڑنے سے روکنے پر لڑکے کی فائرنگ،کلرک زخمی
لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں لڑکی کو چھیڑنے سے روکنے پر ملزم نے کلرک پر فائرنگ کردی۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں اوباش نوجوان نے لڑکی کو چھیڑا جس پر کلرک انس نے اُسے روکنے کی کوشش کی، ملزم نے مشتعل ہوکر یونیورسٹی ملازم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا اور پھر ملزم فرار ہوگیا پولیس کے مطابق زخمی ملازم کی کی حالت خطرے سے باہر ہے،گولی انس کے بازو میں لگی۔
پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایا کہ زخمی کلرک سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا، ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او مسلم ٹاون کو فوری ملزم کی گرفتاری کی ہدایت کردی جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر مسلم ٹاؤن پولیس فوری موقعہ پر پہنچی ایس پی اقبال ٹاؤن نے بتایا کہ سیف سٹی کیمروں، سی سی ٹی وی کیمروں سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا۔
توانائی کی کمی کے بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد امریکا کی ترجیح ہے،امریکی …
دوسری جانب کراچی میں پیر آباد فرنٹیئر کالونی فرحانیہ محلہ میں گھر کے اندر نامعلوم ملزم کی فائرنگ کے واقعہ میں ماں جاں بحق جبکہ بیٹی زخمی ہوگئی ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ عبدالحفیظ بگٹی اور ایس ایچ او پیر آباد شاہد تاج موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس نے فوری طور پر مقتولہ کی لاش اور زخمی بیٹی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کرایا جبکہ کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد بھی محفوظ کرلیے گئے اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق ماں کی شناخت 40 سالہ حبیبہ کے نام سے کی گئی جبکہ اس کی بیٹی 18 سالہ مروہ دختر فضل کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے-
چینی باشندوں کی حفاظت اورنقل وحرکت سےمتعلق ایس اوپیزجاری
ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولہ خاتون کی شوہر سے کچھ عرصے سے ناراضگی چل رہی تھی اور دونوں ماں بیٹی نے مذکورہ مکان 6 ماہ سے کرایے پر لیا ہوا تھا جبکہ مقتولہ حبیبہ اپنی بیٹی کی رشتہ طے کررہی تھی، دونوں ماں بیٹی افطاری کے لیے دسترخوان پر بیٹھے تھیں کہ اس دوران ملزم نے گھر میں داخل ہو کر ان پر فائرنگ کر کے ماں کو قتل اور بیٹی کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا مقتولہ کا آبائی تعلق خیبر پختونخوا سے تھا، پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کا خول ملا ہے،مقتولہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ اس کی اہلیہ اور بچے یہاں رہتے تھے-