خانیوال: میاں چنوں میں 23 سالہ لڑکی کو چار افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق میاں چنوں کے تھانہ تلمبہ کی حدود کے علاقے پل گھراٹ میں مقیم ملتان کی رہائشی 23 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، لڑکی تشویشناک حالت میں ملی جس کو تحویل میں لینے کے بعد طبی امداد اور میڈیکل کےلیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال میں متاثرہ نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کے بارے میں بتایا اور چار افراد کے نام لیے، پولیس نے لڑکی کے بیان کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
دوسری جانب اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں ایک اور زیادتی کا واقعہ سامنے آ یا12 سالہ بچی کو گھر سے لے جا کر ایف نائن پارک میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے، ملزم کی شناخت ساجد کے طورپر ہوئی ہے،درج مقدمے کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ بچیوں کے ہمراہ کرائے کے مکان میں رہتی ہوں، خاوند نے طلاق دے رکھی ہے، لوگوں کو گھروں میں کام کرتی ہوں،مہرین دختر طالب میری بچی کو گھر سے بلا کر شام چھ بجے لے کر گئی، بچی رات کو 11 بجے واپس آئی تو اس نے بتایا کہ مہرین کے بھائی ساجد نے اسے موٹر سائیکل پربٹھایا اور ایف نائن پارک میں جا کر زبردستی زیادتی کی ہے-
ننکانہ:متروکہ وقف املاک بورڈ نے صوابی میں مندر کو گرانے کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایف نائن پارک زیادتی کا وقوعہ،وقوعہ میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔وقوعہ کے متعلق تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔مدعیہ مقدمہ کے مطابق ملزم نے مدعیہ کی 12 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔