لڑکیوں کو چھڑنے والوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا

قصور
پولیس کا محلے کی لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ خوانی اور بدتمیزی کرنے والے تین آوارہ لڑکوں کے خلاف ایکشن

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمران کشور کی خصوصی ہدایات پہ ایس ایچ او تھانہ تھ شیخم سید افتخار بخاری کی بڑی کاروائی سدھو پورہ میں مسلسل 2 سال سے محلے کی لڑکیوں کو تنگ کرنے کے ساتھ چھیڑ خوانی اور بدتمیزی کرنے والے تین آوارہ لڑکوں کے خلاف ایکشن ایس ایچ او سید افتخار بخاری نے کاروائی کرتے ہوئے تھ شیخم کے نواحی گاوں سدھو پورہ کے رہائشی 3 آوارہ اور اوباش لڑکوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی- تینوں لڑکوں کو موقع پر گرفتار کر لیا ان خلاف مقدمہ درج کر دیا۔ پولیس کا کہنا تھا اہل محلہ میں کوئی بھی نوجوان ہر آنے جانے والی لڑکی سے بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی گی ڈی پی او عمران کشور قصور تھانہ تھ شیخم ایس ایچ او سید افتخار بخاری کا مزید کہنا تھا تھ شیخم کے گاوں سدھو پورہ میں مسلسل 2 سال سے محلے کی لڑکیوں کو چوک میں بیٹھ کر شریف لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ خوانی اور بدتمیزی کرتے تھے جس پر اہل محلہ اور گاوں کے لوگوں نے کافی دفعہ لڑکوں کو سمجھایا جس پر پولیس کو ایک درخواست ملی ڈی پی او قصور عمران کشور نے فوری حکم دیا ملزمان کی گرفتاری کا جس پر ملزمان کے خلاف تھانہ تھ شیخم میں ایف آر درج کر دی ڈی پی او قصور عمران کشور نے تھانہ تھ شیخم پولیس کو شاباش دی اور مزید کہا اسلام میں عورت کو بہت عزت کا مقام دیا گیا ہے ، عورت کا ہر روپ (ماں، بہن ، بیٹی ، بیوی) خوبصورت اور قابل احترام ہے
ہمارے معاشرے کے نوجوان عورت کی عزت کو بھول گیے ہیں لیکن الحمداللہ قصور پولیس ایسے اوباش لڑکوں کے خلاف کارروائی کرتی رہے گی اور ان شاءاللہ جرائم کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے

Comments are closed.