مزید دیکھیں

مقبول

اسلام آباد،پنجاب، خیبر پختونخوا کے شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے...

اپووا خواتین کانفرنس،خواتین کی دشمن کون؟تحریر:قرۃالعین خالد

الحمداللہ! 12 اپریل 2025 کو لاہور کے پاک ہیرٹج...

میرپورخاص: نیشنل پریس کلب کی ٹیم کا امتحانی مرکز کا دورہ

میرپورخاص (باغی ٹی وی، سید شاہزیب شاہ) نیشنل پریس...

اسرائیلی جنگی طیارے نے اسرائیلی آبادی پر ہی گولے برسا دیئے

اسرائیلی جنگی طیارے نے منگل کی رات غزہ کی...

ملازمت کا جھانسہ،لڑکیوں کو عصمت فروشی پر مجبور کرنے والا گروہ گرفتار

راولپنڈی – تھانہ دھمیال پولیس نے ایک سنگین کیس میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ملازمت کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو جنسی استحصال اور عصمت فروشی پر مجبور کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار شدگان میں ایک میاں بیوی اور ان کا بیٹا شامل ہے، جنہیں متاثرہ لڑکی کی درخواست پر حراست میں لیا گیا۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اسے ایک شخص عامر عباس نے گھریلو کام کے بہانے اپنے گھر بلایا، جہاں اس کے ساتھ زیادتی کی گئی اور ویڈیو بھی بنائی گئی۔ بعد ازاں ویڈیو کے ذریعے اسے بلیک میل کرتے ہوئے جسم فروشی پر مجبور کیا گیا۔لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ عامر عباس کے ساتھ اس کی اہلیہ ثمینہ اور فرزانہ نامی خاتون بھی اس مکروہ دھندے میں شریک تھیں۔ مدعیہ نے دعویٰ کیا کہ نہ صرف اسے، بلکہ اس کی کزن کو بھی کام کے بہانے بلایا گیا، اور اسی طرح کے حالات کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عامر عباس، اس کی بیوی ثمینہ، اور بیٹے زمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسیس بھی شروع کردیا گیا ہے تاکہ شواہد حاصل کیے جا سکیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گروہ ممکنہ طور پر دیگر لڑکیوں کو بھی نشانہ بنا چکا ہے، جس کی تصدیق تحقیقات کے دوران کی جائے گی۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے کسی مشتبہ واقعے کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے کو دیں تاکہ اس قسم کے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے۔

یہ واقعہ معاشرے میں پھیلے ہوئے چند گھناؤنے عناصر کی نشاندہی کرتا ہے جو کمزور طبقات کو نشانہ بنا کر اپنی ہوس پوری کرتے ہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan