بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں 2 مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
لسبیلہ میں کوسٹل ہائے وے کنڈے واری کے مقام پر 2 مسافر بسوں میں تصادم ہوا ہے، افسوسناک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
پولیس کے مطابق مسافر کوچ جاوید کوچ کراچی سے گوادر جارہی تھی جبکہ الممتاز کوچ گوادر سے کراچی جارہی تھی۔