باغی ٹی وی ، خانقاہ ڈوگراں (علی رضا رانجھا ) صفدر آباد گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز صفدر آباد میں گزشتہ روز محفل میلاد پاک منعقد ہوئی ۔ محفل میلاد کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔ محفل میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ اقدس پر نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا ۔ طلبا نے تلاوت ، نعت رسول مقبول اور تقاریر کے مقابلہ جات میں حصہ لیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی جناب حکیم محمد صدیق صاحب نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں طلبا سے کہا کہ وہ اپنے کالج ، محلے اور گھر میں سیرت طیبہ کے پہلوؤں پر عمل کریں اور اپنے کردار سے روشنی بکھیریں ۔ پروگرام کی صدارت شاہکوٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد ارشد نے کی ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر نعیم الرحمن نے ادا کیے ۔ مقابلہ جات میں اول ، دوم اور سوم پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء میں پروفیسر جماعت علی نے مہمان گرامی کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے ۔ پروگرام میں صفدر آباد کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر جناب حاجی عبد الرشید صاحب ، گورنمنٹ ہائی سکول صفدر آباد کے ہیڈ ماسٹر جناب محمد مشتاق ، گورنمنٹ کالج سانگلہ ہل کے پروفیسر شبیر احمد رندھاوا نے بھی شرکت کی ۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں کالج کے تمام اساتذہ پروفیسر شاہنواز ، پروفیسر مدثر علی ، پروفیسر آصف علی ، پروفیسر ہاشم اور پروفیسر فیضان عرفان و دیگر نے اہم کردار ادا کیا۔ پروگرام کے اختتام پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اپنے حبیبﷺ مکرم کے صدقے ہمارے ملک کو ترقی عطا فرمائے۔

Shares: