سانتو دومنگو: لاطینی امریکی ملک ڈومینیکن ریپبلک میں دھماکے سے 27 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہو گئے،مرنے والوں میں 4 ماہ کا نومولود بچہ بھی شامل ہے۔
باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق دھماکہ دارالحکومت سانتو دومنگو کے کاروباری مقام پر ہوا جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ سڑک پر موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا،دھماکے سے 9 عمارتیں متاثر ہوئیں جن میں سے 4 جزوی طور پر تباہ ہو گئیں ابتدائی طور پر دھماکے میں 27 افرا ہلاک ہوئے جن میں سے زیادہ تر ہلاکتیں جھلسنے کی وجہ سے ہوئیں۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے 59 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے،اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے بیشتر افراد کا جسم 40 فیصد جھلس چکا ہے جبکہ 17 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہ ہو سکی-
پاکستان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کر رہا ہے،امریکی وزیر خارجہ
دوسری جانب امریکہ کی ریاست ہوائی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر 6 روز بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا آگ کے باعث اب تک 106 افراد ہلاک ہو چکے ہیں،جبکہ گمشدہ ہونے والے افراد کا سراغ نہ ملنے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،اور ملنے والی لاشوں میں سے بیشتر جل کر راکھ ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے اُن کی شناخت میں مشکل پیش آ رہی ہے-
امریکی حکام کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ امریکہ کی 100 سالہ تاریخ کی بدترین تباہی ثابت ہوئی ہے ،3 ہزار کے لگ بھگ عمارتیں اور ڈھائی ہزار ایکڑ اراضی پر موجود سب کچھ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔
سرکاری ملازمین اور فوجیوں کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا اعلان
ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ کی بنیادی وجہ موسمیاتی تبدیلیاں ہیں جبکہ ماحول دوست طرز زندگی کو اپنا کر اور زہریلے مادوں کے کم سے کم استعمال سے ہم اپنی زمین کو ان ناگہانی آفات سے بچاسکتے ہیں۔