میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگارسید شاہزیب شاہ )ضلع عمرکوٹ میں امن و امان, منشیات اور گٹکے کی روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس
ایس پی آفس عمرکوٹ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج ذوالفقار علی مہر کی سربراہی میں ضلع عمرکوٹ میں امن و امان, اور منشیات اور گٹکے کی روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس ،
آئی جی سندھ کے احکامات پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، گٹکا و منشیات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈی آئی جی میرپورخاص
تفصیلات کے مطابق ایس پی آفس عمرکوٹ میں ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ذوالفقار علی مہرکی سربراہی امن و امان اور منشیات و گٹکے کی مکمل روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں ایس ایس پی عمرکوٹ اعجاز شیخ سمیت ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز، انچارج سی آئی اے، انچارج ڈی آئی بی، ریڈر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع بھر میں منشیات و گٹکے کی روک تھام کے حوالے سے کئے گئے اقدامات اور امن و امان کی مجموعی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی، اس موقع پر ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ذوالفقار علی مہر نے ضلع پولیس کی جانب سے گٹکے ومنشیات کے روک تھام کے حوالے سے کی جانے والی کاروائیوں کو مزید موثر اور انٹلیجنس بیس کارروائی کرنے کی ہدایات دیں ، اجلاس کے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ، آئی جی سندھ کے احکامات پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، سوشل کرائم ، گٹکا و منشیات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور کوتاہی کے مرتکب افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Shares:








