لواحقین لاشیں لے کر کس کا انتظار کر رہے ہیں ، عظمیٰ بخاری نے بتا دیا

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ
خادمہ جی،کرپٹ،کرپشن اور این آر او کاواویلا پٹ چکا ہے, ملک میں قیامت کا سماں ہے،لواحقین لاشیں لے کر ایک سفاک وزیراعظم کی راہ دیکھ رہے ہیں اور آپ کو سیاست کی پڑی ہے, کون مافیا ازم کا سرغنہ ہے اور کون عوامی خدمت کرنے والا ہے ،یہ قوم اب جان چکی ہے

لوٹے اور فصلی بیٹرے عوام کے نہیں اپنے پیٹ بھرنے کی جدوجہد کرتے ہیں، عمران خان لوٹوں کی بارات سے نیا پاکستان بنانے چلے تھے، خادمہ صاحبہ،لوٹے ایوان اقتدار میں نہیں واش رومز میں ہی اچھے لگتے ہیں، جب پیرا شوٹر اور ایجنٹ ملک پر مسلط ہونگے تو معیشت سکڑے گی اور مہنگائی کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا

پاکستان کا روپیہ بنگلادیشن اور افغانستان سے بھی زیادہ بے وقت ہو گیا ہے جس کا کریڈٹ نیازی کی نالائق معاشی ٹیم کو جاتا ہے ، آئی ایم ایف کے ایجنٹوں نے مسلم امہ کی پہلی ایٹمی طاقت کو عالمی مالیاتی اداروں کا غلام بنادیا ہے ، ہم پہلے دن سے ہی کہہ رہے ہیں کہ حکومت پاکستان کومعاشی طور پر تباہ کرنے آئی ہے ہماری باتیں آج سچ ثابت ہورہی ہیں

Comments are closed.