لیہ :ہیلتھ آفس سے لاکھوں روپے مالیت کی سانپ اورکتے کاٹے کی ویکسین چوری

لیہ،باغی ٹی وی (ویب نیوز)ہیلتھ آفس سے لاکھوں روپے مالیت کی سانپ اورکتے کاٹے کی ویکسین چوری
لیہ کے سی ای او ہیلتھ کے مطابق میڈیسن اسٹور کے فریزر سے سانپ اورکتے کے کاٹنے پر لگائی جانے والی 4 ہزار 710 ویکسین چوری کی گئیں جن کی مالیت تقریباً 50 لاکھ روپے بنتی ہے۔

سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے کا رخ تبدیل ہونے پر چوری ہونےکا شبہ ہوا ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سی ای او ہیلتھ نے پولیس کومقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دی ہے اور انکوائری کیلئے 5 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

سی ای او ہیلتھ کا مزید کہنا ہے کہ ویکسین برآمد کر کے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Leave a reply