لازمی نہیں جس کی سم استعمال ہو یا جس سے بر آمد ہو وہی قاتل ہو، سپریم کورٹ

0
37
سپریم کورٹ ،سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد

سپریم کورٹ نے قتل کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لازمی نہیں جس کی سم استعمال ہو یا جس سے بر آمد ہو وہی قاتل ہو

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں قتل کے ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی. ملزم کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ موبائل فون گم ہونے کا مقدمہ پہلے ہی درج کرا رکھا تھا ،میرے موکل کا موبائل گم تھا اور پولیس نے اسے قاتل قرار دے دیا. چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس تفتیش میں آج کل نیاطریقہ سامنے آرہا ہے،پولیس ورثاسے مقتول کا موبائل فون اورسم منگواتی ہے،سم ملزم کے موبائل فون میں ڈال کرریکوری ظاہرکردی جاتی ہے،کئی مقدمات میں یہ حقائق سامنے آچکے ہیں۔ چیف جسٹس کا مزید کہا تھا کہ پہلے مقتول کاشناختی کارڈاورپرس منگوایاجاتاتھا،لوگ لاوارث لاش کی گھڑی اورموبائل فون لے جاتے ہیں، لازمی نہیں جس کی سم استعمال ہویاجس سے ریکورہووہی قاتل ہو،

عدالت نے ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر درخواست خارج کر دی. واضح رہے کہ ملزم گل فراز پر گزشتہ برس مانسہرہ میں قتل کا الزام تھا ،پولیس نے موبائل سم کی وجہ سے مبینہ قاتل کو پکڑا تھا.

Leave a reply