اسٹیٹ بینک کی بینکوں کو آمدن کے برابر ڈالرز کی ایل سی کھولنے کی اجازت

مرکزی بینک صورت حال کی نگرانی کرے گا
0
42
pak

کراچی: اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو آمدن کے برابر ڈالرز کی ایل سی کھولنے کی اجازت دینے پر اتفاق کرلیا ۔

گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا سرکلر جاری کیا جائے گا جس کے مطابق بینک جتنے ڈالرز کمائيں گے اتنی مالیت کی ایل سی کھول سکیں گے جب کہ مرکزی بینک صورت حال کی نگرانی کرے گا سہولت نہیں تھی، اس لیے درآمدات کو قابو کیے رکھا اور اس سے آگے بزنس کو بہت زیادہ سپورٹ کریں گے۔

اس سے قبل گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدہ مثبت پیشرفت ہے یہ معاہدہ بیرونی فنڈنگ بہاؤ کو بہتر کرے گا اور معاہدے کا اثر ہر گزرتے دن بہتری کی صورت میں نظر آئے گا، معاہدے سے زرمبادلہ ذخائر بھی بہتر ہوں گے۔بینک دولتِ پاکستان کے 75 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اسٹیٹ بینک میوزیم کراچی میں 75 روپے کے نوٹ کی رونمائی کی-

عدالت کی اعظم خان کی فیملی کو پولیس کے ساتھ تعاون کی ہدایت

تقریب کے دیگر مہمانوں میں ڈپٹی گورنرز، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز، اسٹیٹ بینک کے ذیلی اداروں کے منیجنگ ڈائریکٹرز، کمرشل بینکوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز/صدور، اسٹیٹ بینک کے افسران اور معروف خطاط صادقین نقوی کے بھتیجے کے صاحبزادے سبطین نقوی شامل تھے، جنہوں نے اسٹیٹ بینک کی خصوصی دعوت پر تقریب میں شرکت کی۔

جناب گورنر جمیل احمد نے مہمانوں کی پذیرائی میں 75 روپے کے یادگاری نوٹ کی رونمائی کی۔ جس کے بعد انہوں نے ماضی میں اسٹیٹ بینک کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی، خاص طور پر نگرانی کے حوالے سے کمرشل بینکوں کے ساتھ اس کے ربط اور گزشتہ برسوں میں ہونے والی پیش رفتوں پر توجہ مرکوز کی۔

عدالت کی اعظم خان کی فیملی کو پولیس کے ساتھ تعاون کی ہدایت

انہوں نے حالیہ برسوں میں اسٹیٹ بینک کے اقدامات کو بھی اجاگر کیا، جن میں بالخصوص مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے ”راست”، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےلیےروشن ڈجیٹل اکاؤنٹس، ڈجیٹل بینکنگ سلوشنزکی فراہمی کے لیے کمرشل بینکوں کی سہولت کاری اورحوصلہ افزائی، اور معاشرے کے مختلف طبقوں بشمول خواتین، نوجوانوں اور کاشتکاروں کے لیے جامع پالیسیوں کی تشکیل شامل ہیں۔

Leave a reply