معروف امریکی میڈیا گروپ سی این این نے اپنا اعزاز برقرارکھا:امریکی انتخابات پر زبردست اورغیرجانبدارانہ تجزیئے

واشنگٹن:معروف امریکی میڈیا گروپ سی این این نے اپنا اعزاز برقرارکھا زبردست اورغیرجانبدارانہ تجزیئے ،اطلاعات کے مطابق معروف نشریاتی ادارہ سی این این (کیبل نیوزنیٹ ورک)نے جس طرح امریکی انتخابات پرکمال رپورٹنگ کی ہے اس کی کارکردگی کودنیا بھی مان گئی ہے

سی این این نے امریکی صدر کے انتخابات پرجس طرح غیرجانبدارانہ رپورٹنگ سی این این نے کی کسی اورکو یہ اعزاز حاصل نہ ہوسکا

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل چارلس ہارڈر نے سی این این کے صدر اور ایگزیکٹیو اسٹاف کو خط لکھ کر کہا تھا کہ سی این این نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذہ کے معاملہ پر انتہائی جانب دارانہ رپورٹنگ کی اور ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہیں میڈیا کی جانب سے مسلسل غیر منصفانہ، بے بنیاد، غیر اخلاقی اور غیر قانونی حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

دوسری جانب سی این این نے ٹرمپ کے خط کو عوام میں مشہور ہونے کا حربہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ خیال رہے سی این این اور صدر ٹرمپ کے درمیان اس سے پہلے بھی محاذ آرائی ہوتی رہی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے سی این این کے نامہ نگار جم اکاسٹا اور ٹرمپ کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلہ کے بعد جم اکاسٹا کا ایوان صدر میں رپورٹنگ کا اجازت نامہ منسوخ کردیا تھا، جس پر سی این این نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا تھا۔

Comments are closed.