سری نگر: معروف حریت رہنما غلام حسن لون انتقال کرگئے ہیں ،اطلاعات کے مطابق معروف حریت رہنما غلام حسن لون مقبوضہ کشمیر میں انتقال کرگئے ہیں۔
حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ معروف حریت رہنما غلام حسن لون مقبوضہ کشمیر میں انتقال کرگئے ہیں
عبدالحمید لون کے مطابق غلام حسن لون کا انتقال آج اپنے آبائی گھر کپواڑہ میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔
حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ غلام حسن لون کا شمار تحریک آزادی کشمیر کے اولین حریت رہنماؤں میں ہوتا ہے، غلام حسن لون تحریک آزادی کشمیر کے بے باک اور نڈر حریت پسند رہنما تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں غلام حسن لون کا کلیدی کردار رہا ہے۔
ادھر حکومت آزاد کشمیر نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں نئی انتخابی حد بندیوں کو مسترد کردیا ہے۔
مظفرآباد کے مرکزی ایوان صحافت میں آزاد کشمیر کے وزیر عبدالماجد خان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے مذموم عزائم کو پروان چڑھا رہا ہے۔
انہوںنے کہا کہ اسی مقصد کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی الیکشن کمیشن کے حد بندی کمیشن نے جموں کے لیے نئی 6 اور وادی کشمیر کے لیے صرف 1 اسمبلی نشست کا اضافہ کیا ہے۔