لیگی رہنما کو سڑک پر گاڑی دھونے پربھاری جرمانہ عائد،نوٹس جاری

انجم عقیل کو 23 جون کو اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں طلب کرلیا گیا۔
0
55
car wash

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما انجم عقیل کو سڑک پر گاڑی دھونے اور پانی ضائع کرنے پر ن بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا-

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما انجم عقیل خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں طلب کرلیا گیا کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے انجم عقیل خان پر 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

لیگی رہنما کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ عقیل انجم خان کے ڈرائیور نے چالان کرنے پر واٹر سپلائی کے ملازم پر رشوت کا الزام لگایا انجم عقیل کے ڈرائیور نے سی ڈی اے اہلکار کی ویڈیو بھی بنائی اس حوالے سے انجم عقیل کو 23 جون کو اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں طلب کرلیا گیا۔ انجم عقیل خان اور ان کے ڈرائیور کو پیش ہو کر صفائی دینے کا کہا گیا ہے۔

میئر کراچی کے الیکشن:پی ٹی آئی کےغیر حاضر چیئرمینز کو شوکاز نوٹس جاری

قبل ازیں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے شہریوں کو آکشن میں 50 فِٹ گہرا برساتی نالہ بیچ ڈالا تھا اسلام آباد کے شہریوں نے انصاف کے لیے چیئرمین سی ڈی اے کو درخواست دی تھی درخواست میں کہا گیا تھا کہ رواں سال آکشن کے دوران ایگروفارم پلاٹ نمبر37 کے لیے 2 کروڑ روپے بِڈ دی گئی۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ پلاٹ اس جگہ واقع ہی نہیں جہاں کتبہ لگایا گیا۔ بروشر پر گوگل میپ کے ذریعے لوکیشن دی گئی۔

سی ٹی ڈی کی کارروائی، بینک کی کیش وین کو لوٹنے میں ملوث ملزم گرفتار

درخواست گزار کے مطابق الاٹ کی گئی جگہ پر 50 فِٹ گہرا برساتی نالہ ہے جس کے اطراف 8 سے 10 دیہاتیوں کے مکان ہیں۔ آکشن سے قبل بتائی گئی لوکیشن غلط اور ہمیں مس گائیڈ کیا گیا۔ غلط جگہ پلاٹ بیچنے کے بعد کہا جا رہا ہے کے پلاٹ جہاں ہے جدھر ہے کی بنیاد پر ہے بولی کے پروپوزل کو روکنے کی استدعا بھی کی گئی لیکن عملے نے اعلی سطح انکوائری کے بجائے پلاٹ کا لیٹر جاری کردیا۔

پاکستان کےخودکار چیک کلیئرنگ سسٹم نِفٹ پر سائبر حملہ

Leave a reply