اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے سردار مہتاب خان عباسی کو پارٹی سے نکال دیا۔
باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق سردار مہتاب خان عباسی کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جماعت سے نکالا گیا ہے، مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے مہتاب عباسی کو پارٹی سے نکالنے کا نو ٹیفیکیشن جاری کردیا ہے-
واضح رہے کہ سردار مہتاب گروپ نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا تھا، مہتاب گروپ کے ترجمان جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 17 سے مہابت خان کو ٹکٹ دے کر کارکنان کے ساتھ زیادتی کی جس پر مذکورہ فیصلہ کیا گیا، سردار مہتاب گروپ اب عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے مخالف، تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن لڑنے والے علی خان جدون کی حمایت کرے گا۔