ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک،مریم کا ردعمل سامنے آ گیا

0
51
maryam

لاہور: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا رد عمل سامنے آگیا۔

باغی ٹی وی : مریم نواز نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ جن کے ریٹائر ہوکر یہ حالات ہیں، سوچیں جب وہ طاقت کےنشےمیں اپنی کرسیوں پر فرعونِ وقت بنے بیٹھے تھے تو کس طرح اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کررہے ہوں گے۔نواز شریف چپ ہے مگر اللّہ تعالیٰ کی قدرت کہ اسکے خلاف سازش کرنےوالے سازشیوں کا گھناؤنا چہرہ اور گٹھ جوڑ ہر روز رسوا ہو رہا ہے۔

پولیس پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے میں ناکام،مخبری کس نے کی؟ چودھری سالک بول پڑے

مریم نواز نے کہا کہ سوچیں انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر بیٹھ کر ریاست کی تقدیر کے فیصلے ساسوں، دامادوں اور بچوں کو انٹر ٹین کرنے کی خاطر یا انکے مالی مفادات کی خاطر ہورہے ہیں دنیا کی تاریخ میں ایسا گھناؤنا عدالتی مذاق آج تک کسی ریاست کے ساتھ نہیں ہوا ہوگا۔ عمران اور اسکو کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں اور قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں۔ ریاست انصاف کی منتظر ہے!

عمران خان کی تین مئی تک عبوری ضمانت منظور

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی اور سینئیر رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ثاقب نثار کی باقیات آج بھی سازش کررہی ہیں اس ملک کی تباہی کرچکے ہیں آپ لوگ , اب بس کردیں.آج بھی پیسے اکٹھے کیے جارہے ہیں یہ نیازی ثاقب گٹھ جوڑ آج بھی عدلیہ پر اثر انداز ہونے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے-

عطا تارڑنے کہا کہ یہ تاثر عام ہوچکا کہ یہ دو تین لوگ جس میں خواجہ طارق رحیم , ثاقب نثار اور کچھ اور لوگ شامل ہیں جو مل کے سہولتکاری میں اپنا کردار ادا کرکے عمران خان کو ریلیف دلوا رہے ہیں-

پی ٹی آئی ٹکٹوں کی تقسیم، ثاقب نثار کے بیٹے نے لگائی دیہاڑی، آڈیو لیک

Leave a reply