میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )2013 میں جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن تاحال عملدرآمد نہیں ہوسکا . سابقہ بلدیاتی سٹی گورنمنٹ بھی مال بناتی رہی ، موجودہ میئرعبدالرؤف غوری اور ڈپٹی میئر جنید بلند میرپورخاص کے شہریوں کے اس اہم ترین مسئلے پر خاموش ہیں ،جبکہ نوٹیفیکیشن 2013 میں جاری کیا جاچکا ہے
باغی ٹی وی کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چند برس پہلے میرپورخاص کے گنجان آبادی والے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن کی لیز کاغذات میں ختم ہو جانے کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے نئی لیز کرانے کے لئے ایک نوٹیفیکیشن ارسال کیا گیا تھا ، جس پر سابقہ حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا بلکہ اپنے پرائیویٹ ایجنٹوں کے ذریعے من پسند بااثر افراد کی اور منہ مانگی رقم لیکر شرفاء کو کاغذات بناکر دئیے گئے ،

پرائیویٹ ایجنٹ جس کے لوٹ مارکے طریقہ کار سے معصوم عوام خوف کھاتے ہیں، اسے حکمران پارٹی کے سیاسی بازیگروں کی مکمل آشیرباد حاصل ہے ، کھلم کھلا میرپورخاص کے معصوم شہریوں سے لیز کے نام پہ رقم لوٹتا رہاہے جبکہ 2013 سے 2023 تک اور تاحال میرپورخاص کی سٹی گورنمنٹ پر بلا شرکت غیرے پیپلز پارٹی کا قبضہ رہا ہےمگر 10 سال کا عرصہ گذرنے کے بعد بھی میرپورخاص کی عوام کے لئے اب تک لیز تو کیا کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا گیا، صرف ایک نالہ بنایا جارہا ہے جو شہری عوام کے لئے وبال جان بن گیا ہے ،

میرپورخاص کے شہریوں کا کہنا ہے کہ سٹیلائٹ ٹاؤن کی لیز کا مسئلہ پیپلز پارٹی کبھی حل نہیں کریگی کیونکہ یہاں اردو بولنے والے طبقے کی اکثیریت ہے اور یہ سب پیپلزپارٹی مخالف ووٹ بنک ہے

Shares: