جنوبی لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کی جھڑپ، تین اسرائیلی فوجی ہلاک ، بارہ زخمی

اسرائیلی طیاروں کی جنوبی لبنان میں سرکاری عمارت پر بمباری میں مقامی میئر سمیت 15 افراد شہید ہوگئے
israel

لبنان: حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر 90 سے زیادہ راکٹ اور ڈرون داغ دیئے-

باغی ٹی وی : صیہونی جارحیت کیخلاف جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کی شدید جھڑپوں کے نتیجے مین تین اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ بارہ زخمی ہوگئے، شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے 90 سے زائد راکٹ اور ڈرون حملون میں بھی 4 اسرائیلی زخمی ہوگئے اور املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب اسرائیلی طیاروں کی جنوبی لبنان میں سرکاری عمارت پر بمباری میں مقامی میئر سمیت 15 افراد شہید ہوگئے لبنانی شہر قانا میں گھر اور طبی مرکز اور الیمونہ قصبے پر اسرائیلی بمباری، 20 سے زیادہ افراد جاں بحق، چوبیس گھنٹوں میں 27 افراد جاں بحق ہوگئے، اسرائیل نے بیروت میں حزب اللہ کے زیر زمین اسلحہ ڈپو کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

جنوبی لبنان کے شہر النبطیہ کی بلدیہ اور گرد ونواح کے علاقوں اسرائیل کے بے در پے فضائی حملوں کے جلو میں اسرائیلی فوج نے سمندر سے کی جانے والی گولہ باری کے مناظر کی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخای اردعی نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان مناظر پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیلی بحریہ نے 146 ڈویژن میں شامل فوجیوں کے تعاون سے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے دسیوں اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک الگ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فوجیوں نے النبطیہ کے علاقے میں حزب اللہ کے زیر انتظام متعدد اہداف پر کئی حملے کیے ہیں، بیان کے مطابق ’’ان حملوں میں حزب اللہ کے زیر زمین بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب شمالی اسرائیل کے علاقے الجلیل میں سائرن کی زور دار آواز سنائی دی گئی۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں لبنانی سرحد کی رامیا میونسپلٹی کی حدود میں اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔ بیان کے مطابق تباہ ہونے والا ٹینک مرکاوہ طرز کا تھا جس میں سوار فوجیوں کے ہلاک یا زخمی ہونے سے متعلق اطلاعات کی تصدیق کی جا رہی ہے۔

ادھر اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جنوبی لبنان پر نیچی پروازیں کرتے ہوئے ساؤنڈ بیرئر عبور کیا جس سے زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں جن سے شہر میں خوف وہراس پھیل گیا۔ لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ اسی دوران اسرائیلی جنگی طیاروں نے حارہ حریک پر تین حملے کئے۔ جبکہ دو دن قبل ہی امریکہ نے بیروت پر اندھا دھند اسرائیلی بمباری کی مخالفت کی تھی۔

ادھر غزہ پر بھی اسرائیلی فوج کی بمباری جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی جارحیت سے مزید 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئےجبالیہ کیمپ پر بھی اسرائیلی محاصرہ بارہ روز سے جاری ہے جہاں لاکھوں فلسطینی محصور ہوکر رہ گئے۔

غزہ کی بگڑتی انسانی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلالیا گیا ہے، امریکا نے بھی اسرائیل سے مطالبہ کردیا ہے کہ اسرائیل ثابت کرے کہ اس کی غزہ میں فلسطینیوں کو بھوکا مارنے کی پالیسی نہیں ہے۔

اس سے قبل امریکا اسرائیل کو واضح انداز میں کہہ چکا ہے کہ اسرائیل غزہ میں امداد کی صورتحال 30 روز میں بہتر بنائے یا پھر امریکی فوجی امداد میں کٹوتی کیلئے تیار ہوجائے۔

Comments are closed.