پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتانوں کی تبدیلی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ٹیسٹ فارمیٹ میں شان مسعود اور ون ڈے میں محمد رضوان کی قیادت خطرے میں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کو سونپی جا سکتی ہے، جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں سعود شکیل کو کپتان بنانے پر غور جاری ہے۔پی سی بی حکام کی جانب سے دونوں فارمیٹس کے کپتانوں کی تبدیلی کے حوالے سے مشاورت جاری ہے اور حتمی فیصلہ آئندہ ماہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شیڈول ٹرائی نیشن سیریز اور ایشیا کپ 2025 کے لیے روانگی سے قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اہم بیٹھک ہوئی۔ اس ملاقات میں سلیکشن کمیٹی، ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید اور ٹی 20 کپتان سلمان آغا شریک ہوئے، جہاں دونوں فارمیٹس کے مستقبل کے کپتانوں پر گفتگو ہوئی اور ون ڈے کپتان محمد رضوان کی کارکردگی بھی زیر بحث آئی۔

اطلاعات کے مطابق امکان ہے کہ محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر سلمان آغا کو نیا قائد مقرر کیا جائے گا، جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل، شان مسعود کی جگہ سنبھال سکتے ہیں۔یاد رہے کہ بابر اعظم کے استعفیٰ کے بعد نومبر 2023 میں شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان اور شاہین شاہ آفریدی کو ٹی 20 فارمیٹ کا کپتان بنایا گیا تھا۔

آبی گزرگاہوں پر تجاوزات کا خمیازہ بھگت رہے ہیں،میئر کراچی

بھارت: مندر میں ریپ کے بعد قتل ہونے والی لڑکیوں کو دفنانے والا شخص گرفتار، انکشافات

بھارت نے 15 پاکستانی ماہی گیر گرفتار کرلیے، سفارتی سطح پر معاملہ اٹھانے کا مطالبہ

اسرائیلی حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 62 ہزار 686 ہوگئی

Shares: