سیئول: 2025 کے جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات میں لی جے میونگ (Lee Jae-myung) نے ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے کامیابی حاصل کی۔

لی جے میونگ نے 49.42 فیصد ووٹ حاصل کیے (یعنی 17,287,513 ووٹ)، جبکہ ان کے حریف کِم مون سو (Kim Moon-soo) جو پیپلز پاور پارٹی (People Power Party) سے تعلق رکھتے ہیں، نے 41.15 فیصد ووٹ حاصل کیے (یعنی 14,395,639 ووٹ)۔

تیسرے نمبر پر ریفارم پارٹی (Reform Party) کے لی جون سُک (Lee Jun-seok) آئے، جنہوں نے 8.34 فیصد ووٹ حاصل کیے (یعنی 2,917,523 ووٹ)۔

یہ انتخابات اُس وقت کرائے گئے جب سابق صدر یون سُک یول (Yoon Suk-yeol) کو مارشل لا نافذ کرنے کی کوشش کے بعد معزول کر دیا گیا ان کے مواخذے اور برطرفی کے بعد قبل از وقت صدارتی انتخاب کی ضرورت پیش آئی،لی جے میونگ کی فتح جنوبی کوریا کی سیاست میں ایک بڑا موڑ ہے، کیونکہ اب ان کی ڈیموکریٹک پارٹی پارلیمان اور صدارت دونوں پر کنٹرول رکھتی ہے اس سے ان کے لیے اپنی پالیسیوں پر عملدرآمد کرنا آسان ہو جائے گا۔

لی جے میونگ ایک سابق انسانی حقوق کے وکیل اور مزدوروں کے حامی کارکن رہ چکے ہیں انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ جمہوری اقدار کی بحالی، معاشی مسائل کے حل اور بین الاقوامی تعلقات میں توازن قائم کریں گے۔

Shares: