لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان آرمی کی مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے، جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وادی لیپہ کے حساس ترین علاقے "وانجل فارورڈ پوسٹ” پر سفید جھنڈا لہرا دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دشمن کی جانب سے سفید جھنڈا لہرانا دراصل شکست تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستانی فوج کی جانب سے مؤثر فائرنگ اور جارحانہ حکمتِ عملی کے تحت دشمن کی متعدد چوکیاں تباہ کی گئیں۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی بھارتی فوج نے "چورا کمپلیکس پوسٹ” اور "چکوٹھی سیکٹر” میں شدید دباؤ کے بعد سفید جھنڈے کے ذریعے پسپائی اختیار کی تھی۔ جنگی ضوابط کے مطابق سفید جھنڈا لہرانا دشمن کی طرف سے امن یا شکست تسلیم کرنے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبۂ جہاد کے سامنے بھارتی فوج بوکھلاہٹ اور خوف کا شکار ہو چکی ہے۔ سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔حالیہ پیش رفت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی سرحدی حفاظت کے لیے پاک فوج ہر وقت مستعد اور تیار ہے، اور کسی بھی جارحیت کا جواب مؤثر اور فوری طور پر دیا جاتا ہے۔ پاکستانی قوم اپنے محافظوں پر فخر کرتی ہے جو ہر محاذ پر ملک و ملت کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں۔

Shares: