لیجنڈ اداکار محمد علی کی 89 ویں سالگرہ

0
60

پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار محمد علی کے مداح ان کی آج 89 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

باغی ٹی وی : پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار محمد علی کے مداح ان کی آج 89 ویں سالگرہ منا رہے ہیں محمد علی 19 اپریل1931 کو رامپور بھارت میں پیدا ہوئے ان کا تعالق ایک دین دار گھرابے سے تھا ان کے والد سید مرشد علی عالم دین تھے ان می نگرانی میں پروان چڑھنے کے ہی اثرات تھے کہ محمد علی نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران دین اور دنیا کو ساتھ ساتھ رکھا لیجنڈ ادا کار نے 1962 میں فلم چراغ جلتا رہا سے اپن فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور جلد ہی ملک کے معروف فلمی اداکاروں میں شمار کیےجانے لگے اور شہنشاہ جذبات کاخطاب حاصل کیا ان کا ادا کیا ہوا ایک ایک کردار فن کے طلبہ کے لئے اکیڈمی کی حیثیت رکھتا ہے

انہوں نے 29 ستمبر 1966میں زیبا بیگم سے شادی کی جب فلم تم ملے پیار ملا کی شوٹنگ جاری تھی اور ان کی جوڑی دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی طرح ایک آئیڈیل جوڑی شمار کی جانے لگی 1965 سے 1980 تک کا زمانہ محمد علی کے فنی کیرئیر کا عروج تھا انہوں نے 250 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے

انہوں نے دیبا بیگم، زیبا بیگم، شبنم، رانی، انجمن، شمیم آراء سمیت دیگر اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا تاہم ان کی جوڑی ان کی اہلیہ زیبا بیگم کے ساتھ بہت پسند کی گئی زیبا بیگم اور محمد علی کی جوڑی رواداری اور میمان نوازی کے لئے اندرون بیرون ملک مشہور تھی

محمد علی دوست اور ادب شناس شخصیت کے مالک تھے شعر گوئی کا اعلی ذوق رکھتے تھے ان کی رہائش گاہ پر شعر و ادب کی محفلیں تواتر سے ہوا کرتی تھیں فلموں میں مکالموں کی موثر ادائیگی کے علاوہ وہ پورے زیر وبم کے ساتھ شعر پڑھنے میں بھی ملکہ رکھتے تھے علامہ اقبال، فیض احمد فیض ،صوفی غلام مصطفی تبسم اور احمد ندیم قاسمی کا کلام انہیں ازبر تھا

ان کی مشہور فلموں میں ثراغ جلتا رہا ،اباجی، شرارت،خاک اور خؤن، دامن اور چنگاری،حاتم طائی، آنسو بن گئے موتی، میرا گھر میری جنت، آگ، بہاریں پھر بھی آئیں گی، زندگی کتنی حسین ہے، سلام محبت، داغ، بازی، خاموش رہو، توبہ، آئینہ اور صورت، سلاخیں، انسان اور آدمی، نوکر اور جیسے جانتے نہیں وغیرہ شامل ہیں

محمد علی کو ان کی شاندار کارکردگی پر حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی اور تمغہ امتیازسے بھی نوازا گیا

گردوں کی بیماری کی وجہ سے محمد علی 19 مارچ 2006 کو انتقال کرگئے لیکن ان کی یا دیں آج بھی لاکھوں مداحوں کے دلوں میں موجود ہیں

انور مقصود نے موجودہ دور میں ٹی وی کے لئے ڈرامے نہ لکھنے کی بڑی وجہ بتا دی

Leave a reply