ممبئی: پاکستان کی بلاک بسٹر فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی بھارت میں ریلیز روک دی گئی۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ آج 2 اکتوبر بدھ کے روز بھارتی ریاست پنجاب کے سینما گھروں میں ریلیز ہونی تھی لیکن ہندو انتہا پسند پارٹی نے فلم کی ریلیز روک دی،اس حوالے سے فلم کے ڈسٹری بیوٹر ندیم منڈی والا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی ریلیز کے خلاف بھارتی عدالت میں درخواست دائر ہے جس کی وجہ سے بھارت میں فلم کی ریلیز روک دی گئی ہے۔
ندیم منڈی والا نےکہا کہ بدقسمتی سےفلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی ریلیز ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی ہے اور جب تک عدالت اپنا فیصلہ نہیں دیتی، کوئی کچھ نہیں کر سکتا، جب بھی فلم کی بھارت میں ریلیز ممکن ہوگی تو یہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک بڑی کامیابی ہوگی۔
آرٹیکل 63 اے: نظرثانی اپیلوں پر تیسری سماعت آج ہو گی
یاد رہے کہ اُڑی حملے کے بعد 2016 میں پاکستانی فنکاروں کو بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی۔