سرگودھا :لیگی ایم این اے کے پی اے کی سی ای او آفس سپرنٹنڈ نٹ بد تمیزی پر ایپکا کااحتجاج

سرگودھا،باغی ٹی وی (ملک شاہنواز جالپ نامہ نگار )آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا کے صدر میاں محمد یونس،جنرل سیکرٹری محمدامین میکن نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ن لیگی ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی کے PA احمد نواز کلیرا نے آفس سپرنٹنڈنٹ CEO آفس سرگودھا و دیگر سٹاف کے ساتھ دوران ڈیوٹی بد تمیزی کی اور کہا کہ میرا کام آدھے گھنٹے میں کرکے دو ورنہ تم لوگوں کا انجام بھی پرانے آفس سپرنٹنڈنٹ جیسا ہوگا۔ اور کہا کہ تم لوگوں نے میری ماننی ہے CEO کون ہوتا ہےجواب میں آفس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ CEO صاحب وزٹ پر ہیں ہو آکر مجھے حکم کریں گے تو آپکا کام کر دیں گےCEO کے سامنے آفس سپرنٹنڈنٹ کو کہا کہ تم لوگ اسکے چمچے ہو تم لوگوں کی کیا اوقات ہےیہ عمل سراسر ذیادتی و کار سرکار میں مداخلت ہے۔ سرکاری دفاتر میں آکر گورنمنٹ ملازمین کی ایسے تذلیل کرنا کہ وہ گورنمنٹ ملازمین نہیں بلکہ ان PAs کے ذاتی ملازمین ہیں۔ یہ سراسر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہےایپکا نے فیصلہ کیا کہ ایپکا ہیلتھ سرگودھا یونٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا کے تمام دفاتر میں آج مورخہ 13 جون 2023 سے تین دن کے لئے مکمل قلم چھوڑ ہڑتال رہے گی۔

ایپکا ہیلتھ سرگودھا یونٹ کا یہ مطالبہ ہے کہ سیاسی لیڈران اور انکے کارندے اگر آفس میں کام کے سلسلے میں آتے ہیں تو آفیسرز کو کام کہیں اور بلاوجہ دفتری اہلکاروں کی تذلیل نہ کریں اور ان پر حکم نہ چلائیں۔مذکورہ بالا ہڑتال کا دائرہ کار مطالبات کی عدم منظوری پر مزید وسیع ہوسکتا ہے۔
ایپکا ہیلتھ سرگودھا یونٹ ، جناب وزیر اعلٰی پنجاب، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب لاہور و ضلعی انتظامیہ سے گزارش کرتا ہے کہ اس طرح کے عناصر کے خلاف بہتر لائح عمل بنایا جائے تاکہ ملازمین کی عزت نفس بھی نہ مجروح ہو اور دفاتر کے معاملات بخوبی سرانجام دیئے جاسکیں۔

Leave a reply