باغی ٹی وی ،خانقاہ ڈوگراں ( علی رضا رانجھا)جائز مطالبات منظور کئے جائیں گروپ انشورنس ریٹائرمنٹ پر بھی دی جائے۔ چوہدری خوشی محمد کھوکھر
آل پاکستان ایریگیشن ایمپلائز فیڈریشن کا ایک خصوصی اجلاس زیر صدارت چوہدری خوشی محمد کھوکھرکینال آفس شیخوپورہ منعقد ہوا خصوصی اجلاس میں فاروق آباد کے عہدیداران اور ملازمین نے بھرپور شرکت کی اس موقع پرحکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ جائز مطالبات جلد منظور کیے جائیں خانقاہ ڈوگراں پریس کلب میں چوہدری خوشی محمد نے پریس کانفرنس میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ گروپ انشورنس کی کٹوتی شدہ رقم منافے کے ساتھ ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر دی جائے۔ خرچہ کفن دفن اور شادی گرانٹ میں جو کمی کی گئی ہے وہ فیصلہ واپس لیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں محکمہ ایریگیشن قائم ہونے سے لیکر پگڑیاں،کسیاں، کلہاڑیاں اور دیگر ٹی اینڈ پی دی جاتی رہی ہیں۔اورساتھ میں وردیاں اور دیگر مذکورہ مراعات بھی دی جاتی رہی ہیں بند کرنا سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے۔ ملازمین کو آسان قسطوں پر سائیکلیں اور منظور شدہ سائیکلیں جلد دی جائیں۔میڈیکل پر ریٹائر کیے جانے والے ملازمین کے بچوں کو حسب سابق بھرتی کیا جائے میٹ اور ارتھ ورک مستری کو سکیل نمبر 6اور 8 دیا جائے جو کہ ان کا بنیادی حق ہے۔ خالی آسامیوں پر حسب سابق بلاتاخیر پرموشنیں دی جائیں تاکہ حقدار سنیئر ملازمین کو ان کا حق مل سکے اور دیگر جائز مطالبات بھی منظور کیے جائیں اجلاس سے خوشی محمد کھوکھر، صفت اقبال،راشد علی، نذیر احمد، گلزیں مہتاب، محمد مشتاق، محمد آصف، محمد امین، غلام عباس، محمد بلال، حاجی ریاض احمد، مراد علی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved