لیسکو ایس ڈی او نے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا، اہلیان علاقہ کا جی ٹی روڈ بند کرنیکا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ڈی او سب ڈویژن علی پارک نے لائن لاسسز پورے کرنے کیلئے عوام کو اضافی یونٹ ڈال دیئے ، سراج دین اریجو ایس ڈی او نے تھری فیز میٹر صارفین سے لاکھوں روپے ماہانہ لیکر ہزاروں یونٹ بھولے صارفین کو ڈال دیئے، سب ڈویژن علی پارک ایس ڈی او نے لائن سپریڈینٹ کو کھلی چھٹی دے دی پیسے کماؤ چہیتے بن جاؤ
اہلیان علاقہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سراج دین اریجو نے میٹر ریڈرز حضرات کو لاکھوں روپے ماہانہ کا ٹاسک سونپ دیا. اہل علاقہ میجر کالونی، رضوان پارک، بھلے بھانیوال کے عوام نے بروز جمعہ کو احتجاج کا اعلان کردیا، ایس ڈی او کے خلاف احتجاج کیا جائے .بروز جمعہ کو اہل علاقہ سب ڈویژن علی پارک کے عوام مین جی ٹی روڈ بلاک کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے.
اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار بجلی یونٹ کے حوالہ سے درخواستیں بھی دی گئیں لیکن کہیں شنوائی نہیں ہوتی جس کے باعث احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے، غریب عوام کو بجلی کے اضافی یونٹ ڈالے جاتے ہیں جس کی وجہ سے بل کی ادائیگی مشکل ہو جاتی ہے، اہلیان علاقہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے.