لیسکو سب ڈویژن بہادر پورہ قصور خود کش بمبار کی طرح خطرناک

قصور
لیسکو سب ڈویژن بہادر پورہ صارفین کیلئے خودکش بمبار سے بھی خطرناک،ٹوٹے کھمبوں پر بجلی کی تاریں صارفین کیلئے موت کا پیغام،بارہا بتانے اور دکھانے کے بھی واپڈا حکام لوگوں کی موت کے انتظار میں،موضع کھارا کے صارفین ہر وقت خطرے میں،ڈپٹی کمشنر قصور سے ازخود نوٹس کی اپیل

تفصیلات کے مطابق لیسکو قصور کی سب ڈویژن بہادر پورہ اپنے صارفین کیلئے کسی خودکش بمبار کی طرح خطرناک بن چکی ہے
1970 کی پرانی بوسیدہ ٹرانسمیشن لائن اور 1990 میں لگائے گئے کنکریٹ کے بنے بجلی کے کھمبے جو کہ مکمل طور پر ٹوٹ گئے ہیں اب لوگوں کے سروں پر ہر وقت ایک خطرناک تلوار کی طرح لٹکتے رہتے ہیں
جس طرح خطرناک علاقوں میں ہر وقت خودکش دھماکے کا خطرہ رہتا ہے ایسے ہی موضع کھارا سب ڈویژن لیسکو بہادر پورہ کے صارفین کو اپنے سروں پر موت کا سایہ منڈلاتا نظر آتا ہے
موضع کھارا کے محلہ قصائیاں والہ میں حیدر مہر کے گھر کے دروازے کے باہر لگا بجلی کا کھمبا عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا اور تیز ہوا چلنے سے ہلتا تھا جو کہ اب گزشتہ ماہ سے مکمل ٹوٹ چکا ہے اور مہر حیدر کی فیملی کیساتھ پورے علاقے کیلئے موت کا پروانہ بنا ہوا ہے
اس بابت واپڈا اہلکاروں کو کئی بار یہ کھمبا دکھلایا گیا ہے تاہم کھمبا تبدیل نہیں کیا گیا جس پر کل بروز منگل اہلیان علاقہ نے لیسکو کی وفاقی ہیلپ لائن پر کال کی تو واپڈا اہلکاروں نے آکر ٹرانسفارمر سے بجلی کی فراہمی منقطع کر دی جو کہ تاحال منقطع ہی ہے
اس سے قبل کئی بار اہلیان علاقہ نے واپڈا اہلکاروں کو اس ٹوٹے کھمبے اور مذید چار اور ٹوٹے کھمبوں بار بتایا ہے تاہم کوئی بات نہیں بنی
اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر قصور سے ازخود نوٹس لے کر نیا کھمبا لگانے کی درخواست کی ہے کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں واپڈا اہلکاروں سے کسی قسم کی کوئی امید نہیں کیونکہ سالوں سے ان کو بتا رہے ہیں

Comments are closed.