لیسکو میں مبینہ کرپشن، بجلی چوری،نیب ان ایکشن

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہور کے اے اینڈ پی ونگ کیجانب سے لیسکو میں مبینہ کرپشن، بجلی چوری اور لیسکو کے انتظامی امور پر بریفنگ کا انعقاد کیا گیا

نیب لاہور کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ بریفنگ میں لیسکو کی عوام کو فراہم کردہ سہولیات، شکایات کے ازالہ اور لیسکو کی مجموعی کارکردگی کے پہلو شامل کئے گئے، بریفنگ میں نیب لاہور کے ڈائریکٹرز کی شرکت جبکہ سی ای او لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ، جی ایم آپریشنز پرویز اقبال اور ڈائریکٹر کسٹمر سروسز بشیر احمد نے بریفنگ دی

نیب اے اینڈ پی ونگ کیجانب سے لاہور کی تمام نجی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے بجلی ٹیرف کی تفصیلات طلب کر لی گئیں، ڈی فیکٹو میٹرز کے زریعے کرپشن و بجلی چوری کی شکایات پر اقدامات سے فوری آگاہ کیا جائے، گزشتہ 5 سالوں کے دوران بجلی چوری میں معاونت کے مرتکب لیسکو ملازمین کیخلاف اقدامات کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی

نیب لاہور کی جانب سے کہا گیا کہ سمارٹ میٹرز تنصیب منصوبہ کی مکمل تفصیلات نیب لاہور کو جلد از جلد فراہم کی جائیں، جن علاقہ جات میں بجلی چوری کی شکایات ہیں وہاں سمارٹ میٹرز کیوں نہ لگائے جائیں، وضاحت دیں

سی ای اومجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا تھا کہ 2015 سے تاحال نئی بھرتیاں نہ کی جا سکیں رواں سال محدود بھرتیوں کی اجازت ملی اگرچہ لیسکو میں 9 ہزارسے زائد اسامیاں خالی ہیں، لیسکو کو فی الوقت 12۔4 فیصد لائن لاسز کا سامنا اگرچہ لیسکو K- الیکٹرک سے تاحال کارکردگی میں آگے ہے، 3 سال قبل لیسکو سالانہ 8ارب روپے نقصان کا سامنا تھا تاہم فی الوقت لیسکو منافع بخش ادارہ بن چکا جسکی 366 ارب کی سالانہ کلیکشن ہے؛ موجودہ بلنگ سسٹم کی کوتاہی کے سبب کسانوں کیجانب سے فیول ایڈجسمنٹ کی شکایات معمول بن گئیں، نیپرا کیجانب سے ڈیڈ ڈیفالٹ (dead default) ریکوری کیلئےٹھوس اقدامات کے احکامات کے منتظر ہیں، پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر 2023 تک لاہور کے دو مخصوص علاقہ جات سمارٹ میٹرز پر منتقل ہو جائینگے

نیب لاہور کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب کی ہدایات کیمطابق نیب اویئرنس اینڈ پری وینشن ونگ حکومتی اداروں میں مبینہ کرپشن کے سدباب کیلئے کوشاں ہے؛ بریفنگز اور تجاویز کے زریعے پراجیکٹس میں شفافیت کو فروغ دینا چاہتے ہیں تاکہ عوام کا پیسہ عوام پر ہی استعمال ہو سکے.

Shares: