امریکی کانگریس کے ارکان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھ کر صوبے میں اینٹوں کے بھٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے اقدام کو سراہا ہے۔
خط کانگریشنل پاکستان کاکس کی جانب سے ارسال کیا گیا، جس میں اس منصوبے کو ماحولیات کے تحفظ اور جبری مشقت کے خاتمے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا کہ مائیک برکلی اور ڈاکٹر روبینہ فیروز نے کانگریس ارکان کو پنجاب حکومت کے اس انقلابی اقدام سے متعلق آگاہ کیا۔ ارکانِ کانگریس نے کہا کہ بھٹوں کی جدت نہ صرف جبری مشقت کے خاتمے کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تکمیل میں مددگار ہوگی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں، خصوصاً امریکی کمپنیوں کے لیے پنجاب کو ایک پرکشش مقام بھی بنائے گی۔
کانگریشنل پاکستان کاکس کے مطابق یہ پیش رفت دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے اور پاک–امریکا شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ خط میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پنجاب اس منصوبے کے لیے بہترین پائلٹ صوبہ ثابت ہوسکتا ہے اور اس کے ذریعے ملک کے لیے ایک مثبت معیار قائم کیا جا سکتا ہے۔
ارکان نے مزید کہا کہ بھٹوں کی جدید کاری انسانی حقوق کی بہتری میں مدد دے گی اور پاکستان کو طویل مدتی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے مزید سازگار ملک بنا دے گی۔ کاکس نے جبری مشقت کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا
اسحٰق ڈار کی نیٹو سیکریٹری جنرل سے ملاقات، پاکستان کے کردار کو سراہا گیا
سینیٹر عرفان صدیقی کی نشست پر انتخاب 9 دسمبر کو ہوگا
پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کے ناموں پر پی سی بی کی وضاحت








