لاہور،چھت گرنے سے میاں بیوی پانچ بچوں سمیت جاں بحق

0
68

صوبائی دارالحکومت لاہور میں شدید بارشوں کی وجہ سے گھر کی چھت گر گئی، گھر میں موجود تمام 7 افراد جاں بحق ہو گئے

شاہی قلعہ کا 180 سال پرانا تاریخی روشنائی گیٹ گر گیا، سبب کیا بنا؟ ڈائریکٹر والڈ سٹی نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے کوٹ عبدالمالک فضل پورہ اسد ٹاون میں بارش کی وجہ سے دو منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے سات افراد جاں بحق ہو گئے، مرنے والوں میں میاں بیوی، اور پانچ بچے شامل ہیں، چھت گرنے کی اطلاع پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبہ اٹھانے کا کام شروع کیا، ملبہ اٹھانے کے بعد نعشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا،

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 5 سالہ بیت اللہ، 7 سالہ عبداللہ، 10 سالہ الشبہ، 13 سالہ بسمہ، 16 سالہ مقدس، کامران اور کوثر بی بی شامل ہیں جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

ایک ہی خاندان کے7افراد کی ہلاکت کے باوجود ضلعی انتظامیہ کاعملہ تاحال نہ پہنچ ،مقامی ایم پی اے یاایم این تاحال نہ آئے ،اسسٹنٹ کمشنراورڈپٹی کمشنربھی چھت گرنےکےواقعےپر موقع پر نہ پہنچ سکے ،جاں بحق ہونےوالے7افرادکی نمازجنازہ ظہرکےبعدادا کی جائے گی

Leave a reply