لاہور ہائیکورٹ ڈی پی او قصور پر برہم، کہا آپ کے ضلع کی بڑی داستانیں آ رہی ہیں

0
46

لاہور ہائیکورٹ میں لڑائی جھگڑے میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم پر ڈی پی او قصور اور تفتیشی آفیسر لاہورہائیکورٹ میں پیش ہوئے،قصور پولیس کی ناقص تفتیش پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے کہا کہ آپ تو بہت مصروف ہوں گے آپ کے ضلع کی بڑی داستانیں سامنے آرہی ہیں ، قصور میں بچوں کا کیا حشر ہو رہا ہے،جتنےفراڈ کے مقدمات پورےپنجاب میں ہیں اتنے ہی قصور میں ہیں، جب لوگوں کو انصاف نہیں ملتا تو جرم بڑھتے ہیں،عدالت نے ڈی پی او قصور سے ایک ہفتہ میں مکمل رپورٹ طلب کر لی.

دنیا میں علم ، ثقافت اور سیاست کی کی وجہ سے مشہور ضلع قصور اب بدنامی ، قتل اور جنسی زیادتیوں کی وجہ سے بہت ہی مشہور ہوچکا ہے، اس کی اچھائیاں اور خوبیاں دفن ہوکر رہ گئی ہیں ، اطلاعات کے مطابق چونیاں سے ایک اور بچے کی باقیات ملی ہیں جس کے بعد علاقے میں ایک بار پھر خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔جس کے بعد علاقے سے ملنے والی بچوں کی لاشوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

سیاحت فروغ پانے لگی ، پاکستان میں 2018 میں 66 لاکھ افراد نے سیاحتی نظارے کیے

چونیاں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی باقیات جس جگہ سے ملی ہے وہ اس مقام سے قریب ہی ہے جہاں سے پہلے زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 4 بچوں کی لاشیں اور باقیات ملی تھی۔ پولیس نے لاش کی باقیات کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیشی عمل شروع کر دیا ہے۔پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ معاملہ جنسی زیادتی کے علاوہ اور بھی رنگ اختیار کرسکتا ہے

Leave a reply