لاہور ہائیکورٹ میں موبائل فون کے سگنل نہ آنے پر چیف جسٹس نے کیا حکم دیا؟

0
41
lahore highcourt

لاہور ہائیکورٹ میں موبائل فون کے سگنل نہ آنے پر چیف جسٹس نے کیا حکم دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں خراب موبائل فون سگنل کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے موبائل نیٹ ورک کمپنی سے ہائیکورٹ میں سگنل کوالٹی بہتر بنانے کے لیے رپورٹ طلب کر لی ،عدالت نے موبائل کمپنیز کو ہائیکورٹ میں سگنل کی کوالٹی بہتر بنانے کے لیے سروے کروانے کا حکم دے دیا

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ ہائیکورٹ میں موبائل فون کے سگنل کی پرابلم ہے، اگر ہائیکورٹ میں سگنل خراب ہے تو کمپنیز پیسے کس مد وصول کر رہی ہے، ہائیکورٹ میں سگنل پرابلم سے 20 سے 25 ہزار لوگ متاثر ہو رہے ہیں،

موبائل فون کمپنیز کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ میں سگنل پرابلم ایمپلی فائر کی وجہ سے ہو رہی ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہائیکورٹ سے تمام ایمپلی فائر اتار دیتے ہیں، اگر ایمپلی فائر اتارنے کے باجود ٹھیک نہ ہوے تو ساری کمپنیز کو بند کر دیا جائے گا،

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی ،درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور موبائل فون کمپنیز ودیگر کو فریق بنایا گیا ہے

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں موبائل فون کے سگنلز نہیں آرہے، موبائل فون کے سگنلز نہ آنے کی وجہ سے وکلاء اور سائلین کو رابطے میں مشکلات پیش ارہی ہیں، وکلاء اور سائلین کا رابطہ نہ ہونے سے کیسز کی سماعت متاثر ہو رہی ہے، سگنلز. مہیا کرنے والے ٹاور بھی پرانے ہو چکے ہیں،اگر ہائیکورٹ کے اندر احاطہ میں جیمرز لگائے گئے ہیں تو انہیں ہٹانے کا حکم دے، عدالت موبائل فون کمپنیز کو نئے ٹاورز لگانے کا حکم دے

Leave a reply