لاہور کے بڑے ہسپتال میں چوہوں کا راج، وزیر صحت کی کارکردگی پر اٹھے سوالات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے بڑے سرکاری ہسپتال میں چوہوں نے ڈیرے ڈال لئے، ہسپتال میں آنے والے مریض چوہوں سے پریشان ، لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی

لاہور شہر کے بڑے سرکاری ہسپتال میوکی وارڈ میں چوہوں نے ڈیرے ڈال لئے ، اس حوالہ سے باغی ٹی وی کو ایک ویڈیو موصول ہوئی ہے جس میں میو ہسپتال کی وارڈ میں چوہے گھومتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں، چوہے ہسپتال کے سرجیکل وارڈ میں تھے ، اس حوالہ سے مریضوں اور انکے لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ کو آگاہ کیا لیکن انتظامیہ نے چوہوں کے خاتمے کے لئے کچھ نہ کیا.

شہریوں کا کہنا ہے کہ چوہوں کی وجہ سے ہسپتال میں آنے والے مریض تندرست ہونے کی بجائے مزید بیمار ہوں گے، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اس حوالہ سے نوٹس لیں اور صفائی کے حوالہ سے توجہ دیں، اگر لاہور کے ہسپتال کی یہ حالت ہے تو باقی پنجاب کے اضلاع میں کیا حالت ہو گی.

واضح رہے کہ کچھ سال قبل لاہور کے ہی ایک ہسپتال میں چوہوں نے بچوں‌ کو کاٹ لیا تھا

Shares: