لاہور کی شہزادی کے ساتھ چچا نے ایسا کام کیا کہ …………….
لاہور کی شہزادی کے ساتھ چچا نے ایسا کام کیا کہ …………….
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی خاتون کو سندھ کے علاقے دادو میں فروخت کر دیا گیا
پولیس نے اطلاع ملنے پر مقدمہ درج کر لیا، دادو پولیس کے ترجمان کے مطابق دادو میں لاہور سے تعلق رکھنے والی خاتون نیلم شہزادی راجپوت کو فروخت کرنے کے حوالے سے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ لاہور کی لڑکی نیلم شہزادی راجپوت کو اس کے چچا محمد اقبال راجپوت نے مبینہ طور پر پیسوں کے عوض دادو کی حسنہ سولنگی نامی عورت کو فروخت کیا تھا۔
پولیس کو ایسی اطلاع موصول ہونے کے بعد دادو وومین پروٹیکشن سیل کی انچارج بینظیر جمالی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کو تحفظ میں لیتے ہوئے وومین پروٹیکشن سیل منتقل کیا۔ بعد ازاں متاثرہ لڑکی کو متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا عدالت کی جانب سے مذکورہ لڑکی کو سیف ہاؤس منتقل کرنے کے احکامات صادر کیے گئے۔
اس حوالے سے مزید کاروائی کرتے ہوئے مقامی پولیس نے متاثرہ لڑکی نیلم شہزادی راجپوت کی مدعیت میں اے سیکشن تھانے پر مقدمہ نمبر 93/2020 بجرم 371A اور 371B ت-پ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔