لاہور میں آلودگی پر قابو پانے کے لئے حکومت کیا کرے؟ عدالت کا بڑا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے لاہور میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کا نوٹس لے لیا ،عدالت نے واٹر کمیشن کو ماحولیاتی آلودگی پر 27 دسمبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے ڈی جی ماحولیات کو چیئرمین واٹر کمیشن کی معاونت کرنے کا حکم بھی دیا،
سالانہ کتنی بڑی تعداد میں بچے ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے منہ میں چلے جاتے ہیں. ڈبلیو ایچ او نے بتا دیا
عدالت نے کہا کہ لاہور میں ماحولیاتی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے ،ایسا لگ رہا ہے ماحولیاتی آلودگی بدترین شکل اختیار کر جائے گی،جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کہ آلودگی پر قابو پانے کیلیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے،ایک بین الاقوامی ایجنسی نے لاہور کو آلودہ ترین شہر قرار دے دیا ہے،
لاہور فضائی آلودگی میں کس نمبر پر ہے؟ زرتاج گل نے اصل حقیقت بیان کر دی
واضح رہے کہ پنجاب کا صوبائی دارالحکومت لاہور ایک بار پھر سموگ کی لپیٹ میں آ چکا ہے، عالمی ماحولیاتی ادارہ لاہور کو پہلے ہی دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دے چکا ہے ۔فضائی آلودگی کے انسانی صحت پر مضر اثرات آنکھوں کی جلن ، سانس ، نزلہ زکام کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑح گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ روز بارش کا کوئی امکان نہیں ۔








