لاہور میں آتشزدگی کا واقعہ، تجاوزات کے باعث ریسکیو میں مشکلات، ایک شخص جاں بحق
باغی ٹی وی کی رہورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے اردو بازار میں پہلی منزل پر واقع ضیاء القرآن پبلشرز کے ادارے (ادارۃالحرم) میں آتشزدگی ہوئی جس کے نتیجے میں ایک نامعلوم شخص موقع پر جاں بحق 2 زخمی ہوگئے. زخمیوں میں باپ بیٹا 50 سالہ یقوب اور اسکا 29 سالہ بیٹا زمان بری طرح جھلس گئے.
رسیکیو 1122 کے مطابق دونوں باپ بیٹے کے جسم 30 فیصد تک جھلس چکے ہیں.اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا. گلیاں تنگ اور تجاوزات کی بھر مار کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں. امدادی ٹیمیں تجاوزات میں پھنسی رہیں جس وجہ سے ایک انسانی زندگی ضائع ہو گئی.