لاہور میں بارش کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا حکم دے دیا
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں بارش کے بعد پانی کی جلد نکاسی کے لئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بارش کے پانی کی جلد نکاسی کیلیے وضع کردہ پلان پرعملدرآمد یقینی بنایاجائے ،انتظامیہ، واساحکام نکاسی آب کیلیےتمام وسائل بروئے کارلائیں، وزیراعلی نے مزید کہا کہ نکاسی آب کا کام جلد ازجلدمکمل کیاجائے،نکاسی آب کےکام کی نگرانی افسران خودکریں،نکاسی آب کاکام مکمل ہونے تک افسران فیلڈزمیں موجود رہیں،ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنےکیلیےٹریفک حکام موثراقدامات کریں،
واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیز بارش ہوئی جس کی وجہ سے لاہور کی تمام مین شاہراہوں فیرو پور روڈ، کینال، مال روڈ سمیت دیگر پر پانی کھڑا ہو گیا ہے ،پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک بھی جام ہو گئی ہے.
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اسی ہفتے مزید بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔